1 اگست 2016 - 18:04
ایران، تهائی لینڈ کا براہ راست پروازیں بڑهانے پر اتفاق

ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے عہدیدار اور ایران میں تعینات تهائی لینڈ کے سفیر نے ایک ملاقات کے دوران تہران اور بینکاک کے درمیان براہ راست پروازوں کو بڑهانے پر اتفاق کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے عہدیدار اور ایران میں تعینات تهائی لینڈ کے سفیر نے ایک ملاقات کے دوران تہران اور بینکاک کے درمیان براہ راست پروازوں کو بڑهانے پر اتفاق کیا ہے.

ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے ہوائی اڈے، ایئر لائنز اور ایروناٹیکل اداروں کے نگران مرتضی دهقان اور ایران میں تعینات تهائی لینڈ کے سفیر راسمے چیتم نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تهائی ائیر لائن کی 9 براہ راست پروازوں میں اضافہ کر کے ہفتہ وار 13 پروازوں کے آغاز پر اتفاق کیا ہے.

فریقین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور تهائی لینڈ کے درمیان فضائی نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کی سطح کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.

ایران اور تهائی لینڈ کے درمیان ابهی 9 براہ راست پروازیں موجود ہیں جن میں سے 6 ایرانی نجی ائیر لائن مہان اور باقی 3 تهائی ائیر کی پروازیں شامل ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲